پشاور۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 59 ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کی فہرست جاری کردی ہے ڈی آر اے نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا ٗ متعلقہ کمپنیوں ٗ ڈرگ انسپکٹرز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
ان برانڈز میں زین ٹیک گولیاں و انجکشن ٗکونکور گولیاں ، سیفم کیپسول ، فورتام ، سلاپین ، کیفلام گولیاں ، روارئر یکسین گولیاں و کریم ، ایمکے انجکشن و گولیاں ، امیورین گولیاں اور لوشن شامل ہے ان ادویات کے علاوہ اتھارٹی نے ایک بائیولوجیک دوا ( لیو سینٹس) کی قیمت 98ہزار روپے سے کم کر کے 58ہزار روپے کر دی ہے جبکہ ہپاٹائٹس ، کینسر کی ادویات میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔
