119

خیبر پختونخواکی نگران حکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ دو روز میں فائنل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تبدیلی کا فیصلہ ہو گیا ہے، نئے وزرا کیلئے نیوٹرل افراد کا انتخاب ہو گاتاکہ وہ آئندہ عام انتخات کرانے میں کسی قسم کے سیاسی اثرو رسوخ کے بغیر اپنے ذمہ داری بخوبی ادا کریں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ نگران کابینہ کے 4 وزرا کے علاوہ باقی کابینہ کو تبدیل کیا جائے گا لیکن اب یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اب پوری صوبائی کابینہ کو تبدیل کیا جائے گا،جس کیلئے نام فائنل کیے جارہے ہیں ۔