119

عبدالعلیم خان نےاہم عہدے کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی

نئی سیاسی جماعت استحکام پارٹی صدر عبدالعلیم خان پر پنجاب حکومت مہربان ہو گئی ، انہیں سروسز ہسپتال لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کا چیئر مین نامزد کیاگیا لیکن عبدالعلیم خان نے عہدہ لینے سے انکار کر دیا۔ 

عبدالعلیم خان نے سمز بورڈ آف مینجمنٹ کاسربراہ مقررکرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث عہدہ قبول نہیں کر رہا, عبدالعلیم خان نے عہدہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری فاؤنڈیشن سروسز ہسپتال کی بہتری و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، ادارے کی اپ گریڈیشن و سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں معاونت جاری رکھیں گے،اپنی جگہ خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کیا ہے، وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔