159

سینیٹ پٹرولیم کمیٹی نے روسی تیل مہنگا اور ناقص ہونے کی تردید کر دی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین سینیٹرعبدالقادر نے روس سے عالمی منڈی کے مقابلے میں مہنگا اور ناقص تیل آنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

 سینیٹرعبدالقادرنے بتایا کہ روس سے ملنے والا تیل پچیس فیصد سستا پڑے گا اور سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی ۔ پاکستان ریفائنزی لمیٹڈ کے پاس اسٹوریج کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے باعث روس نے پاکستان کو فلوٹنگ اسٹوریج یونٹ لانے کی پیشکش بھی کی ہے ۔ سینیٹر عبدالقادر نے بتایا کہ ہماری ریفائنریز نے روسی کروڈ آئل کو صاف کرنے کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا ہے۔

سینیٹرعبدالقادر نے کہا کہ حکومت بروقت روس کے ساتھ تیل کی درآمد کے قواعد و ضوابط طے کرلے گی۔