107

آج سال کا سب سے لمبا دن اور سب سے چھوٹی رات

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سال کا سب سے لمبادن اور سب سے چھوٹی رات ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  موسمِ سرما میں ویسے تو دن چھوٹے جبکہ راتیں لمبی ہوجاتیں ہیں لیکن  ماہر فلکیات کے مطابق سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات آج ہے۔ آج دن کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹوں کی ہوگی۔ جیسے آج کا دن سب سے لمبا ہوگا ویسے ہی آج کی رات سال کی سب سے چھوٹی رات ہوگی۔

 ماہر فلکیات کے مطابق  یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائے گا جبکہ دسمبر کی 22 تاریخ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائیگا۔ 23 دسمبر کے بعد راتوں کا دورانیہ بڑھنا شروع ہوجائے گا کیونکہ دن مختصر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔