101

وائرل ٹک ٹاکرعائشہ کی ماڈلنگ کی دنیامیں انٹری

موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے اب ہر بڑا چھوٹا صارف خوب واقف ہو چکا ہے،  ٹک ٹاکر عائشہ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ دوست کی مہندی پر کیا گیا ڈانس اُن کی زندگی ہی بدل دے گا۔اپنے منفرد اور اچھوتے ڈانس کے سبب راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کو اب باقاعدہ برانڈز کی جانب سے پروجیکٹس ملنے لگے ہیں۔

 

عائشہ عرف مانو صرف ایک ٹک ٹاکر تھی وہیں آج وہ پاکستان کے مختلف برانڈز میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔عائشہ کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے سر پر دوپٹہ اور عبایا پہنا ہوا ہے۔

 

عائشہ اس وقت متعدد برانڈز کی تشہیر میں کام کر چکی ہیں جن میں ’ویسٹرن آؤٹ فِٹس‘ مغربی لباس بھی شامل ہے۔عائشہ کی جانب سے کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ اس وقت انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین اپنی مخلتف رائے، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔