56

ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے، عمران خان

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ 
71 ویں یوم آزادی کے موقع پر متوقع وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے، اقرباپروری اوربدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے، تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کادامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد واقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔‘‘