4

خیبرپختونخوا میں بڑے فوجی آپریشنز نہیں ہوں گے: مشیر اطلاعات محمود جان بابر کا اعلان، ٹارگٹڈ کاروائیوں اور عوام کے تحفظ پر زور

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات محمود جان بابر نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کوئی بھی ایسا بڑا فوجی آپریشن نہیں کیا جائے گا جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے یا نقل مکانی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ ماضی کے بڑے آپریشنز سے جہاں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں ملیں، وہیں عامۃ الناس بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ موجودہ حالات میں صوبے کے 12 دہشت گردی سے شدید متاثرہ اضلاع میں امن و امان کی بحالی کے لیے ریاست اور سکیورٹی ادارے وسیع پیمانے پر نقل مکانی کے خدشات کو رد کرتے ہوئے اب صرف "ٹارگٹڈ" یعنی مخصوص اور محدود کاروائیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔