98

ہارون بلور اہلیہ کی نے امدادی چیک واپس کر دیا

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شہید ہارون بلور کی بیوہ نے صوبائی حکومت کا بھجوایا گیا چیک واپس کردیا ‘انہوں نے واضح کیا کہ ہارون بلور نے وطن کی خاطر جان قربان کی جس کی کوئی قیمت نہیں۔

صوبائی حکومت نے گزشتہ روز سانحہ یکہ توت میں شہید ہونے والے ورثاء کو امدادی چیک جاری کئے جن میں پانچ لاکھ روپے مالیت کا چیک اے این پی کے رہنما اور پی کے 78کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور شہید کی بیوہ کو بھی بھجوایا گیا جو شہید کے بیوہ نے صوبائی حکومت کو واپس کردیا ، مسز ہارون بلور نے کہا کہ بلور فیملی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

میرے سسر بشیر احمد بلورکو دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے شہید کیا اور اب میرے شوہر کو بھی اپنی وحشت کا نشانہ بنایا‘تاہم بلور فیملی ان بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی اور جرات اور دلیری سے دہشتگردوں کا ڈٹ مقابلہ کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے وطن کی خاطر جان قربان کی ہے اور ان کی شہادت انمول ہے۔