51

خیبرپختونخواملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری

پشاور۔ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہوں سے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔

نگران حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ بجٹ میں کیا گیا جس کا اطلاق جولائی کی تنخواہوں سے ہو گا ۔ سرکاری ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا خیر مقدم کیا گیا تاہم انہوں نے دس فیصد اضافے کو ناکافی قرار دیا ہے ۔