58

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے امداد کا اعلان

اسلام آباد۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے مختلف ممالک کو دو ارب سے زائد کی امداد دینے کا اعلان کیاہے ۔ بینک نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے غریب عوام کی کمر توڑ دی جاتی ہے اور متعلقہ ممالک میں غربت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ۔

منی لانڈرنگ ایک لعنت ہے اور اس لعنت سے نمٹنے کیلئے ایشیاء کے ممالک کو دو ملین امریکی ڈالر جو پاکستانی روپیہ میں اربوں روپے بنتی ہے دی جائے گی یاد رہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ الزامات پر دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے اور ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ کیا ہے نواز شریف نے عوامی عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرکے لندن میں جائیدادیں خریدیں تھیں ۔

اب ثابت ہوگیا اہے کہ یہ جائیدادیں غریب پاکستانیوں کو لوٹ کر خریدی گئی تھیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اب منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کو مالی امداد روکنے کیلئے دو ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے اور اس امداد سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا کیونکہ پاکستان میں منی لانڈرنگ ایشیا میں سب سے زیادہ ہے نواز شریف کے علاوہ آصف علی زرداری اور دیگر کرپٹ افراد بھی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔