16

زمین کی گردش ہمیں کیوں محسوس نہیں ہوتی؟

زمین ہر 24 گھنٹے میں اپنے محور کے گرد ایک چکر مکمل کرتی ہے، اور خطِ استوا پر اس کی رفتار تقریباً 1 ہزار میل (1600 کلومیٹر) فی گھنٹہ ہے، تاہم ہمیں اس حرکت کا احساس نہیں ہوتا۔

  • مستقل رفتار کا اصول: ارتھ اسکائی کے مطابق ہمیں زمین کی گردش محسوس نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہم، سمندر اور زمین کی فضا سمیت ہر چیز زمین کے ساتھ ایک ہی مستقل رفتار سے حرکت کر رہی ہے۔ اگر زمین کی رفتار اچانک تیز یا سست ہو تو اس کا احساس ضرور ہوگا، بالکل تیز رفتار گاڑی میں اچانک بریک لگنے یا رفتار بڑھنے جیسا۔

  • طیارے کی مثال: ایک بڑا مسافر طیارہ تقریباً 500 میل (800 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتا ہے، لیکن آنکھیں بند کرنے پر حرکت محسوس نہیں ہوتی۔ پرواز کے دوران کپ میں کافی ڈالنے پر وہ پیچھے نہیں اڑتی کیونکہ کافی، کپ اور مسافر سب طیارے کے ساتھ یکساں رفتار سے چل رہے ہوتے ہیں۔

  • تاریخی الجھن اور فلکیاتی نظریات: زمین کی حرکت محسوس نہ ہونے کے باعث قدیم ادوار میں لوگ سمجھتے تھے کہ زمین ساکن ہے اور سورج، چاند و ستارے اس کے گرد گھومتے ہیں۔ قدیم یونانی سائنس دان ارسطارخس آف ساموس کے سوا صدیوں تک زمین کو مرکز ماننے والا نظریہ رائج رہا، جبکہ 16ویں صدی میں کوپرنیکس کے سورج مرکز نظریے نے بالآخر یہ سمجھنے میں مدد دی کہ زمین اپنے محور اور سورج کے گرد مدار دونوں میں گردش کرتی ہے۔