ٹیک/گیجٹس: اسمارٹ فون میں موجود عارضی ڈیجیٹل اسٹوریج کو کیش (cache) کہا جاتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فائلز کو روزانہ یا بار بار کلیئر کرنے کی عادت طویل المدت میں فون کی رفتار سست کرنے اور ڈیٹا کے اضافی استعمال کا سبب بن سکتی ہے۔
-
کیش فائلز کا کردار: کیش وہ جگہ ہے جہاں فون بیک گراؤنڈ ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے تاکہ ایپس کھولنے پر لوگو، لاگ ان اسکرین یا تھمب نیل بار بار ڈاؤن لوڈ نہ کرنا پڑیں، جس سے ہیوی ایپس تیزی سے چلتی ہیں۔
-
بار بار کلیئر کرنے کے نقصانات: زیادہ استعمال سے کیش اور ریم میں ڈیٹا بڑھتا ہے، لیکن نئے سافٹ ویئر خود ہی عارضی اسٹوریج کو منیج کر لیتے ہیں۔ مسلسل کیش ڈیلیٹ کرنے سے فون کو نئی کیش بنانے کے لیے اضافی وقت لگتا ہے، پراسیسر پر دباؤ بڑھتا ہے اور موبائل ڈیٹا بھی زیادہ خرچ ہوتا ہے۔
-
کب کلیئر کرنا چاہیے: ماہرین کے مطابق کیش فائلز روزانہ کلیئر کرنے کے بجائے کچھ وقفے کے بعد یا صرف اس وقت صاف کرنی چاہئیں جب کسی ایپ کی لوڈنگ یا کریش ہونے جیسے مسئلے کا سامنا ہو۔








