3

اسمارٹ فون سست کیوں ہوجاتے ہیں؟ فون کی رفتار بہتر بنانے اور اسٹوریج مینجمنٹ سے متعلق اہم معلومات

کیا آپ کا اسمارٹ فون بھی اب پہلے کی طرح تیزی سے کام نہیں کر رہا یا اچانک بہت سست ہو گیا ہے؟ اگر ہاں، تو اس کی بنیادی اور سب سے عام وجہ آپ کے فون کی اسٹوریج کا خیال نہ رکھنا اور اسے حد سے زیادہ بھر دینا ہے۔

موجودہ دور میں ہائی ریزولوشن ویڈیوز، تصاویر، بھاری بھرکم گیمز اور دیگر ڈیجیٹل مواد اسمارٹ فون کی اسٹوریج کو انتہائی تیزی سے بھر دیتے ہیں۔ یہاں اسمارٹ فون کی سستی کی چند اہم وجوہات اور ان کے سدباب کا جائزہ پیش کیا گیا ہے:

1. اسٹوریج کی کمی اور پراسیسر (CPU) پر دباؤ:

جب فون کی انٹرنل اسٹوریج بہت کم رہ جاتی ہے تو اس کے کمپیوٹر پراسیس یونٹ یعنی سی پی یو (CPU) پر دباؤ بے حد بڑھ جاتا ہے۔ فون کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے ایک خاص مقدار میں خالی انٹرنل اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ عارضی فائلز (Temporary files)، ایپ کیشے (App caches) اور ورچوئل میموری کو آسانی سے ہینڈل کر سکے۔ اسٹوریج لگ بھگ بھر جانے کی صورت میں فون کنٹرولر کے پاس نئے ڈیٹا کو سنبھالنے کی گنجائش نہیں رہتی، جس کے باعث ایپ ریڈنگ میں تاخیر ہوتی ہے اور فون سست یا بار بار کریش ہونے لگتا ہے۔

2. کیشے (Cache) اور ریم میں ڈیٹا کا اجتماع:

آپ جے زیادہ ڈیوائس کو استعمال کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ ڈیٹا فون کے کیشے اور ریم میں جمع ہوتا جاتا ہے۔ مختلف ایپس اور ویب براؤزنگ کا یہ اکٹھا ہونے والا ڈیٹا بتدریج پراسیسر کو زیادہ محنت کرنے پر مجبور کرتا ہے، جس کے نتیجے میں فون کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

3. غیر ضروری اور غیر مستعمل ایپس کا انبار:

اکثر افراد اپنے فون میں کثرت سے ایسی ایپس انسٹال کر لیتے ہیں جن میں سے بیشتر کو وہ طویل عرصے تک استعمال ہی نہیں کرتے۔ یہ غیر ضروری ایپس نہ صرف قیمتی اسٹوریج اسپیس پر قبضہ کرتی ہیں بلکہ پس منظر (Background) میں چل کر فون کی مجموعی اسپیڈ کو بھی دھیما کر دیتی ہیں۔

ماہرین کا مشورہ:

ٹیکنالوجی کے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اسمارٹ فون کی بہترین اور رواں کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ فون کی انٹرنل اسٹوریج کا کم از کم 10 سے 15 فیصد حصہ ہمیشہ خالی رکھا جائے تاکہ ڈیوائس کو ڈیٹا مینج کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔