6

ایل پی جی بحران میں کمی کی امید، درآمدی گیس بردار جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا

ملک میں ایل پی جی بحران میں کمی کی امید پیدا ہوگئی، درآمدی ایل پی جی لے کر آنے والاجہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ٹی علیشا ون نامی بحری جہاز 3 ہزار 72 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا ہے، جہاز سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے درآمدی ایل پی جی لے کر آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی سے لدا بحری جہاز جلد ہی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو جائےگا۔