4

اپ ڈیٹ: خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور اور ایبٹ آباد کے فرسٹ کلاس میچز دوسرے شہروں میں منتقل کر دیے

لاہور / پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے جاری فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق حکومتی فیصلوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث پشاور اور ایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے میچز کو منقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شیڈول میچز طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہیں گے

غنی بمقابلہ حیدرآباد کنگز مین: پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ اب 14 اکتوبر سے شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

سوئی ناردرن گیس  بمقابلہ  ایبٹ آباد میں شیڈول یہ مقابلہ اب لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مارخور آئی ٹی سلوشنز بمقابلہ پاکستان ٹی وی: آخری راؤنڈ کے یہ میچز اب 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے، اور یہ مقابلہ بھی لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ غنی کی ٹیم 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ لیگ مرحلے کی سرفہرست دو ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی، تاہم فائنل کے مقام کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے۔