146

گورنر سلیم حیدر نے سیلاب متاثرہ 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لی

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر لاہور میں سیلاب سے متاثرہ سوسائٹی تھیم پارک پہنچ گئے، گورنر نے سیلاب سے متاثرہ 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھالی۔

تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب سیلابی ریلے میں 9 بچیوں کے جہیز بہہ جانے والی فیملی کے پاس تھیم پارک ہاؤ سنگ سوسائٹی موہلنوال پہنچے، انہوں نے متاثرین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا، سیلاب سے متاثرہ افراد نے گورنر پنجاب کو پانی میں ڈوبے اپنے گھر دکھائے۔

اس موقع پر گورنر سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچادی، روزانہ کی بنیاد پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو تین وقت کا کھانا مہیا کیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اس دکھ کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی موہلنوال میں خیمے لگا کر دیں گے۔