وفاقی حکومت نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا۔
چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔
پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےبھی چہلم کی سکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔
پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کےساتھ سکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گی۔









