162

پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھنے لگے

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی۔

موڈیزنے پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کےمطابق پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے،پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی گئی ہے۔

ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی ایکسٹرنل پوزیشن میں بہتری کوظاہرکرتی ہے،پاکستان کے فارن ریزرو میں مزید بہتری ممکن ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان نےمعاشی اصلاحات کیں،اس سےقبل فچ اورایس اینڈپی بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر چکےہیں۔