حکومت نے گزشتہ 2 سے 3 سالوں میں ہونے والی مبینہ دو ہزار ارب روپے کی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سینئر صحافی محمد مالک کے مطابق ابتدائی طور پر 500 بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جن پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا ہدف ہے کہ ان افراد سے کم از کم 500 ارب روپے کی ریکوری کی جائے۔ اس مقصد کے لیے فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں جبکہ حساس ادارے اور متعلقہ محکمے متحرک ہو چکے ہیں۔
محمد مالک نے انکشاف کیا کہ اس کرپشن اسکینڈل نے اہم قومی منصوبوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کارکردگی کو بھی متاثر کیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔









