119

بابوسر ٹاپ پرجولائی کے مہینے میں برفباری: انتظامیہ کی احتیاطی ہدایت جاری

گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر جولائی کے مہینے میں غیر معمولی برفباری دیکھنے میں آئی، جس سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

اس اچانک موسم کی تبدیلی نے مقامی افراد اور سیاحوں کو حیران کر دیا۔ برفباری کے بعد بابوسر ٹاپ ایک دلکش سردیوں کے منظر میں تبدیل ہو گیا، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچے۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو پھسلن والی سڑکوں اور سرد موسم کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ برف کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، اس کے لیے بھاری مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔