51

لاہور میں موسلادھار بارش، گھروں کی چھتیں گرجانے سے 12 افراد ہلاک

لاہور میں بارش کے با عث گھروں کی چھتیں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطاب  شہرمیں بارش سےگھروں کی چھتیں گرنےکے4 واقعات ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں  جاں بحق افرادکی تعداد12ہوگئی۔

لاہور کے  ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں  2 بچیاں، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔اس کے علاوہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سال کا مانگا، 55 سال کی عشرت، 3سال کی خدیجہ،4 سال کی لطیفہ اور 35 سال کی رانی شامل ہے ۔

ریسکیو حکام  کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 30 سال کا فیصل اور 5 سال کی ببلی شامل ہیں۔

دوسری جانب لاہور اور گردونواح میں رات کو موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں ڈوب گئیں۔

واسا کے مطابق پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171ملی میٹر ، اقبال ٹاؤن میں 169ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاوہ پتوکی ، اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی ،میاں چنوں ،سرگودھا ، سیالکوٹ ، گجرات سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش  ہوئی۔