وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے اضافے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ کے اہم خدوخال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس کے فوری بعد وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔