7

خیبر پختونخوا: عیدالاضحیٰ پر دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد

عیدالاضحیٰ کے موقع پر حادثات کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پشاور ڈویژن میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی جانب سے پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس اہلکار تعینات رہیں گے۔

اس کے علاوہ عید کے دوران تفریحی پارکس میں اضافی ٹکٹ وصولی کی روک تھام کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پارکس میں سیکیورٹی بہتر بنانے اور بے ہودہ حرکات کی روک تھام کے لیے پولیس کی نگرانی سخت کی جائے گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی پارک انتظامیہ خود ساختہ ٹکٹ وصول نہیں کر سکے گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔