16

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ممکنہ تبدیلی، صارفین کے لیے کیا امکانات ہیں؟

وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے غور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سولر ایسوسی ایشن، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی گئ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ریگولیشز کے حوالے سے کوئی بھی تبدیلی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے اس موقع پرکہا کہ حکومت کسی بھی کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گی، ریگولیشز میں کوئی بھی تبدیلی صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی،سٹیک ہولڈرز قومی گرڈ کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو مد نظر رکھا جائے گا۔