100

ملک بھر کی ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کی ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 مئی کو منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا، جبکہ 4 مئی تک نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ہائی کورٹس میں مستقل تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی تاکہ عدالتی نظام میں استحکام لایا جا سکے۔

اس کے ساتھ ہی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے، جس پر مزید پیشرفت کی توقع کی جا رہی ہے۔