119

پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان راولپنڈی ٹیسٹ بارش سےمتاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اوربنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ موسمیات نے راولپنڈی ٹیسٹ کے 5 دن بارش کی پیشگوئی کی ہے اور بارشوں کے باعث گراونڈز مین نے تاحال پچ پر کام شروع نہیں کیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کس پچ پر ہوگا؟ اب تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔