193

وقار یونس نےایڈوائزر کرکٹ افئیرز چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا

 وقار یونس نےایڈوائزر کرکٹ افئیرز چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا۔

وقار یونس نے گذشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اورملاقات میں عہدہ پر کام کرنے کی حامی بھری تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز ہے، وقار یونس نے بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے مشاورت شروع کر دی۔

  وقار یونس ٹیم کے انتخاب کو حتمی شکل دیکر چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں گے۔