189

محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

 پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے بعد بھی محمد عامر کی مشکلات میں کمی نہ آ سکی ، آئر لینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔

تفصیلا ت کے مطابق پی سی بی محمد عامر کے آئرلینڈ کے ویزے کا منتظر  ہے ،پی سی بی آئرلینڈ بورڈ سے محمد عامر کے ویزے کے اجراء کےلئے مسلسل رابطے میں ہے ، ویزے کی تاخیر  پر آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے جواب میں کہا ہے کہ محمد عامر کا ویزہ پروسیس میں ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ ویزے میں تاخیر کے باعث محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہے ۔