اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور پارلیمنٹ میں سپیکر اور چیئرمین سینٹ کے تمام اختیارات معدوم کر دیئے گئے ہیں ۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولنگ کے روز الیکشن کمیشن کی طرف سے دیئے گئے احکامات پر عمل کریں ۔
ہفتہ کے روز سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کو وفاق اور فاٹا کی سینٹ کی 6 نشستوں کے لئے انتخابات ہونے ہیں ۔ انتخابات کے روز قومی اسمبلی کے ایوان کو پولنگ بوتھ کا درجہ دیا گیا اور قانون کے تحت پولنگ کے دن دیگر تمام ادارون کے سربراہوں کے اختیارات معدوم کر کے چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات دے دیئے جاتے ہین ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہفتے کے روز سپیکر کے تمام اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کے اختیارات ملازمین پر لاگو ہوں گے ۔
162









