170

حج قرعہ اندازی کے ناکام امیدواروں کیلئے ایک اور موقع

اسلام اباد۔ وزارت مذہبی امورنے سرکاری حج قرعہ اندازی کے ناکام درخواست گزاروں کو اپنی رقومات بنکوں سے نہ نکالنے کی ہدایت کر دی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ سے 17 فیصد کوٹہ کا فیصلہ وزارتِ کے حق میں آنے کی صورت میں تمام ناکام درخواست گزار وں کو دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا ۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی سرکاری حج قرعہ انداز کے ناکام درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتی فیصلے تک اپنی رقومات بنکوں سے نہ نکلوائیں تاکہ اگر عدالت کی جانب سے فیصلہ وزارت کے حق میں آگیا تو 17فیصد کوٹے پر دوبارہ قرعہ اندازی میں ان ناکام درخواست گزاروں کو دوبارہ شامل کیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق جو درخواست گزار بنکوں سے اپنی رقومات نکلوا لیں گے انہیں دوسری بار ہونے والی قرعہ انداز میں شامل نہیں کیا جائے گا۔