114

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور  ہائی سکیورٹی فیچرکے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہےکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائےگا۔