118

سندھ کابینہ میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جعلی قرار

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سندھ کابینہ میں توسیع کے بارے میں وائرل نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس جعلی نوٹیفیکیشن کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنوبی اسلام آباد کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

خط میں جعلی نوٹیفیکیشن کے اجراء کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ میں عبدالحلیم کی شمولیت کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ عبدالحلیم کو محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن انڈسٹریز ٹریڈ کامرس اینڈ کو آپریٹو سوسائیٹیز الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جعلی قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عبدالحلیم کی کابینہ میں شمولیت ک جعلی نوٹیفیکیشن 6 نومبر 2023ء کو وائرل کیا گیا تھا جبکہ محکموں کا قلمدان الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن 17 نومبر 2023ء کو وائرل کیا گیا تھا۔