115

ہائر ایجو کیشن کمیشن کا سپیشل طلبا کی ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان

ہائرایجوکیشن کمیشن نے سپیشل طلبا کیلئے  ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے تمام امتحانی بورڈز اور سنٹرز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں  کہا گیا ہے کہ سپیشل طلبا سے ڈگریوں کی تصدیق کی فیس وصول نہ کی جائے ، سپیشل طلباء کی تصدیق نادرا سے کی جائے گی،جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیس معافی کا اطلاق صرف ڈگریوں کی نارمل تصدیق پر ہوگا، ارجنٹ ڈگری کی تصدیق کرانے والے طلباء کو فیس ادا کرنا ہوگی   ۔