115

نعیم بخاری نے چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس نہ لینے کی وجہ بتا دی

معروف قانون دان نعیم بخاری نےچیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہ لینے کی وجہ بتا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم بخاری احاطہ عدالت میں موجود ہیں، اس دوران ایک شخص ان سے عمران خان سے متعلق سوال پوچھتا ہے کہ وہ ان کا کوئی کیس کیوں نہیں لے رہے،محبت کم ہو گئی ہے یا کچھ اور؟

جس پر وہ جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے محبت بڑھ گئی ہے،لیکن میں نے کوئی کیس نہیں لیا۔

انکا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم نے کوئی پیسے نہیں لئے تھے، اب میرے بچوں کی شادی ہونے والی ہے،میرا خیال ہے اب مجھے پیسے کما لینے چاہئیں۔

مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے عشق ہمارا وہی ہے، عزت وہی ہے اور احترام وہی ہے، کوئی فرق نہیں پڑا۔