104

شیخ رشید سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ احمد رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ احمد رشید کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی ، جس پر ان کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید کاطبی معائنہ جاری ہے ، ان کی ای سی جی کی گئی، جو کہ نارمل ہے،شیخ رشید کو کچھ دیر کیلئےانڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔