142

ایلون مسک کا ایکس کے دو نئے سبسکرپشن پروگرامز متعارف کرانے کا اعلان

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم میں دو نئے سبسکرپشن پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں ایلون مسک نے بتایا کہ ’’ پلیٹ فارم میں بہت جلد دو نئے پریمئیم سبسکرپشن پروگرامز کو لانچ کیا جائے گا ‘‘۔

مسک نے کہا کہ ایک پروگرام کی قیمت موجودہ پروگرام سے کم ہوگی جس میں تمام فیچرز شامل ہوں گے تاہم، اشتہارات میں کمی نہیں ہوگی جبکہ دوسرا مہنگا ہوگا لیکن اس میں اشتہارات نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایکس پریمیئم سبسکرپشن پلان کے تحت صارفین سے ماہانہ 8 ڈالرز فیس وصول کی جا رہی ہے۔

 

خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے نئے پروگرامز کی قیمتوں یا انکی لانچنگ کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔