پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پنجم اور ہشتم کے جائزہ امتحانات (اسسٹمنٹ ) کے انعقاد کی منظوری کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 10سے 15دنوں تک مؤخر کر دیئے گئے ہیں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 14مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے پرچوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم مارچ کے پہلے ہفتے سے گریڈ 5اور 8کے جائزہ امتحانات کے پیش نظر میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات حمید اللہ جان مروت کے مطابق میٹرک امتحانات جو 14مارچ سے شروع ہونے تھے اب ایک ہفتہ یا دس دنوں کی تاخیر سے شروع کئے جائینگے ۔
1193









