90

آج بھی سونے کے نرخ میں بڑی کمی واقع

  کراچی: ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر کے سبب سونے کی مقامی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے، آج بھی سونے کے نرخ میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1923 ڈالر پر آگئی تاہم مقامی سطح پر ڈالر کے گرتے ہوئے نرخ کے سبب آج کئی روز بعد بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

آج ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے گھٹ کر دو لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3430 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے ہوگئی۔