194

لڑاکا طیارے کا فیول ٹینک پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں پر آگرا

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا فیول ٹینک پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں پر آگرا،2گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ تیسری گاڑی میں بھی متاثر ہوئی ۔

غیرملکی  خبررساں ادارے کے مطابق   واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ،طیارے کا اضافی فیول ٹینک براہ راست 2 گاڑیوں پر گرا جس سے ان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ تیسری گاڑی بھی اس حادثے کے باعث متاثر ہوئی۔رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیارے نے  انقرہ کے شمال مغرب کے علاقے سے ٹیک آف کیا تھا جہاں ایوی ایشن فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔