102

انعام کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے یوٹرن لے لیا

معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی رہائی کی خوشی میں اپنے فالورز کو ۲ لاکھ روپے انعام تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور پھر ان کی جانب سے وہ پوسٹ ایکس سےڈیلیٹ کردی گئی ۔

 

ٹک ٹاکر  حریم شاہ نے اپنے ایکس پر پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے  عمران خان  کی رہائی کی خوشی میں اپنے فالورز میں 2 لاکھ روپے تک تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ انعام جیتنے کے لیے میری پروفائل پر جاکر پہلی پوسٹ کو لائک شئیر کریں۔ ونرز کے نام کچھ دیر تک بتاؤں گی لیکن کچھ ہی دیر بعد انھوں نے یوٹرن لے لیا اور اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی ۔

 

 

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کردی تھی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔