130

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے گھی بھی مہنگا کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے  بعد گھی کی فی کلو قیمت 398 روپے سے بڑھا کر 423 روپے ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف بی آئی ایس پی مستحقین کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی ،بی آئی ایس پی کے سوا باقی تمام صارفین کیلئے سسبڈی ختم کردی گئی ہے۔