117

انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز نے ورلڈکپ سے چند ماہ پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کر لیاہے،تینوں فارمیٹ کے 156میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ بدستور کھیلتارہوں گا،مجھےاس بات کی خوشی زیادہ ہےکہ انگلینڈ کےلئےمیر آخری میچ ورلڈکپ فائنل جیتنا تھا۔

خیال رہے کہ ایلکس ہیلز نے 11 ٹیسٹ،70 ایک روزہ اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

ایلکس ہیلز نے کرکٹ لیگز کی خاطر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کانٹریکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔