118

پاکستان سٹریٹ چائلد فٹبال ٹیم کو ناروے میں بڑی فتح

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے نارورے کپ میں ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ جیت لیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی جیت پر ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے جشن منایا۔پاکستان کی جانب سے کپتان طفیل شنواری نے پہلے ہاف میں دو گول، فیصل اور عبدالوھاب نے ایک ایک گول کیا۔

 قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں ناروے کے کلب مول دے کو 4-0 سے شکست دی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں اپنا دوسرا میچ آج شام تھری سیل کے خلاف کھیلے گی۔