137

سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ انتقال کرگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اعجاز بٹ لاہور میں انتقال کرگئے۔ان کی عمر 85 سال تھی،  وہ طویل عرصہ سے علیل اور فالج کےمرض میں مبتلا  تھے۔

مرحوم  اعجاز بٹ دوہزار آٹھ سے دوہزار گیارہ تک تک پی سی بی کے سربراہ رہے، انہوں نے آٹھ ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی  نمائندگی کی۔ اعجاز بٹ کی فیملی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔  ا

عجاز بٹ کے دور میں میچ فکسنگ  سکینڈل بھی  سامنے آیا جس میں محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی لگی۔ ان کے دور میں قومی ٹیم نے  پاکستانی ٹیم نے  یونس خان کی قیادت میں دو ہزار نو  میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی جیت رکھا ہے۔