100

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقراررکھنے کا فیصلہ

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اگلے دو ماہ تک شرح سود 22 فیصد تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شرح سود اگلے دو ماہ تک 22 فیصد تک برقرار رکھی جائے گی۔

اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں گذشتہ مانیٹری پالیسی کے اجلاس پر نظر ثانی کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ شرح سود 22 فیصد برقرار رکھی جائے گی