107

دنیا بھر کی کرکٹ لیگز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مانگ بڑھنے لگی

دنیا بھرکی کرکٹ لیگزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی مانگ بڑھنے لگی،یوایس ٹی ٹین لیگ میں کئی پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کامران اعوان نے لیگ میں نیو یارک وارئیرز کی ٹیم خرید لی۔ نیویارک وارئیرزمیں لیجنڈری شاہد آفریدی اور مصباح الحق شامل ہوں گے

کامران اکمل، عبدالرحمان، سہیل خان اور عماد آصف بھی نیو یارک وارئیرز کا حصہ ہوں گے محمد حفیظ، عمرگل ٹیکسزچارجرز کی نمائندگی کرے گے۔

یوایس ٹی ٹین لیگ 18 اگست سے 27 اگست تک امریکہ میں کھیلی جائے گی۔