139

کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہر قائد کے باسیوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق مئی، جون اور جولائی کے ماہ پر ہوگا جب کہ اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022ء کی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔