120

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کی کمی

ایک روز قیمت بڑھنے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 2006 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 233100 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قدر 1714 روپے کی گراوٹ کے بعد 199846 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.86 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمتیں بالترتیب 2950 روپے اور 2529.14 روپے ہو گئی ہے۔