100

عید الفطر کے باعث جمعہ سے منگل تک بینک بند رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں عید الفطر کی پانچ تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا گیا کہ عید الفطر کے باعث ملک بھر کے بینک پانچ روز کے لیے بند رہیں گے۔

بیان میں مزید لکھا گیا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے باعث بینک 21 اپریل سے 25 اپریل تک (جمعہ سے منگل تک) بند رہیں گے۔